شہر قائد میں نیگلیریا سے ایک اور شخص جاں بحق

Published On 04 June,2025 06:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ صحت کے مطابق شہر قائد میں نیگلیریا سے ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق نیگلیریا سے جاں بحق شخص اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا، مریض کو 28 مئی 2025 کو علامات کا سامنا شروع ہوا۔

مریض کو 30 مئی 2025 کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، 31 مئی کو مریض کی جانچ میں نیگلیریا فولیری کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں نیگلیریا سے یہ دوسری موت ہے، نیگلیریا سے انتقال کرنے والے دونوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔