بھارت سے واپس آئے بچوں کی اے ایف آئی سی سے کامیاب سرجری

Published On 29 May,2025 03:08 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارت سے واپس آئے بچوں کی اے ایف آئی سی سے کامیاب سرجری کر دی گئی۔

عبداللہ اور منسا کے والد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مشکور ہوگئے، والد شاہد احمد کا کہنا ہے عبداللہ اور منسا کے کیس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوری نوٹس لیا اور اے ایف آئی سی نے سرجری کی۔

عبداللہ اور منسا کا علاج بھارت میں جاری تھا، کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے دونوں بچوں کو واپس بھیج دیا، دونوں بچوں کی سرجری 9 سال سے نہیں ہو رہی تھی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر نصیر احمد سومرو نے کہا فیلڈ مارشل کی خصوصی ہدایات پر بچوں کو بلایا گیا، ٹیم نے دونوں بچوں کا علاج کیا اور اللہ نے ہمیں کامیابی دی۔