محکمہ صحت سندھ نے شہر قائد میں کورونا سے 4 اموات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

Published On 24 May,2025 05:56 pm

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں کورونا سے 4 اموات کی خبر پر محکمہ صحت سندھ کی وضاحت سامنے آگئی۔

 محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق صرف کورونا کو ان اموات کی وجہ قرار دینا درست نہیں، چاروں مریض 60 سال سے زائد عمر کے تھے جو دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مریض نجی ہسپتال میں زیرِ علاج اور کئی پیچیدگیوں کا شکار تھے، کورونا کو ان اموات کی واحد وجہ قرار دینا خوف و ہراس پھیلانے کے مترادف ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کو دنیا بھر میں اب ایک عام وائرس کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔