لاہور: (دنیا نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے بارے وائرل ہونیوالا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فی الحال فیصلہ نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں سکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔