بھارت نے جو حرکت کی اسکا جواب دیدیا، مزید بھی دینگے: رانا ثنا اللہ

Published On 07 May,2025 05:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ بھارت نے جو حرکت کی اسکا جواب ہم نے دیدیا مزید بھی دینگے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے دن ہی واضح کردیا تھاکہ جنگ میں پہل ہم نہیں کرینگے، پہل کرینگے تو ردعمل اس سے بھی سخت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا سے بھی کہا کہ اگر بھارت کارروائی نہیں کرتا تو ہم کچھ نہیں کرینگے، ہم دنیا کے کسی بھی فورم سے پہلگام حملے کی تحقیقات کے لئے تیار ہیں۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ہم نے بھارت کے سویلنز کو نشانہ نہیں بنایا ہم نے بھارت کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے جبکہ بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مساجد کو نشانہ بنایا۔