وفاقی دارالحکومت میں رات کے وقت بلیک آؤٹ کی خبریں بے بنیاد قرار

Published On 08 May,2025 11:13 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں رات کے وقت مکمل بلیک آؤٹ کی خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات کار میں بلیک آؤٹ کے لیے مختلف اعلانات کے متعلق خبریں چل رہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

انتظامیہ نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ مساجد میں گھروں کی لائٹس بند کرنے کے حوالے سے کسی قسم کے اعلانات نہیں ہو رہے، مساجد سے غیر ضروری اعلانات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ جعلی خبروں پر دھیان مت دیں، کسی بھی خبر کی تصدیق کے لیے 24/7 ڈسٹرکٹ کنٹرول سینٹر پر رابطہ کریں۔