اسلام آباد:(دنیا نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کل اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے کیونکہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے سعودی عرب سرگرم ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مہمان وزیرمملکت برائے خارجہ آج بھارتی دارلحکومت میں تھے، وہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔