جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا

Published On 08 May,2025 10:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے دیگر تمام بڑے  ہوائی اڈے بدستور فلائٹ آپریشن کے لئے دستیاب ہیں، مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لئے ایئرلائن سے رابطے میں رہیں۔

واضح رہے پاک بھارت کشیدگی کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر روکا گیا تھا۔