کراچی:(دنیا نیوز) بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود بندش کا پندرہواں روز گزشتہ 14 روز کے دوران 1600 بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں۔
باوثوق ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرلائنزکوگزشتہ 14روزمیں 350 کروڑبھارتی روپےسےزائد نقصان ہوچکا ہے ، متاثر ہونے والوں میں ایئرانڈیا،آکاسا ایئر،سپائس جیٹ،اندیگو ایئر،ایئرانڈیا ایکسپریس کی پروازیں شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہوکر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے، بھارتی ایئرلائنز کولمبےروٹس سے گزرنے پرفیول اوردیگر آپریشنل اخراجات دگنے ہونے پر مالی نقصان نے چیخیں نکال دیں، پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے اندیگو ایئرکا تاشقند اور الماتی کے لیے پروازیں تاحال بند ہیں۔
اسی طرح امرتسردہلی ممبئی احمد آباد بنگلورسمیت دیگرشہروں سےجانےوالی بھارت کی تمام ایئرلائنزکویومیہ کروڑوں روپےکانقصان بھارت سےامریکا یورپ برطانیہ کی بھارتی ایرلائنز کی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنے سے دگنےاخراجات کاسامنا ہے اور امریکا جانے والی بھاتی پروازوں کےعملہ کویورپ میں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا متعدد لینڈنگ اورری فیولنگ سےبھارتی ایئرلائنز کوایئرپورٹ چارجز کی مد میں بھی یومیہ کروڑوں کے نقصان پروازوں کی منسوخی سے بھارتی مسافروں کو تاحال اپنی ہی ایئرلائنز سے ریفنڈ نہ مل سکے جبکہ دہلی، ممبئی، امرتسر احمد سے امریکا برطانیہ یورپ کی پروازوں کا دورانیہ 4 سے 10 گھنٹے سےتجاوزکر گیا۔