اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز الزامات کی سختی سے تردید کر دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مودی کے الزامات بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، بھارتی قیادت کے بیانات علاقائی کشیدگی کو سیاسی مقاصد کیلئے ہوا دے رہے ہیں، بھارت کے بیانیے سے خطے کے امن کو خطرہ ہے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف عالمی کوششوں کا سرگرم شراکت دار ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے، کسی بھی مہم جوئی کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے بھارتی الزامات اور رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔