منشا پاشا کی جبران ناصر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید

Published On 15 May,2025 08:39 am

کراچی: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ منشا پاشا نے شوہراور سماجی کارکن جبران ناصر سےعلیحدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

منشا پاشا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر جبران ناصر کے کم نظر آنے کی وجہ سے لوگ غیرضروری قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’اب تعلقات کو ناپنے کا پیمانہ سوشل میڈیا بن چکا ہے، جتنا زیادہ کوئی جوڑا نظر آئے، لوگ اسے اتنا ہی خوش سمجھتے ہیں جو درست نہیں۔‘‘

اداکارہ نے کہا کہ وہ اور جبران اپنی نجی زندگی کو عوامی نگاہوں سے دور رکھنا پسند کرتے ہیں اور یہی ان کا ذاتی فیصلہ ہے، گھر کے معاملات گھر تک محدود رہنے چاہئیں، یہی ہم دونوں کی ترجیح ہے۔