کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ سندھ اور پورے پاکستان کو پولیو سے پاک دیکھنا چاہتا ہوں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جڑ سے پولیو کا خاتمہ چاہتا ہوں، کوئی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہے، پولیو پر جتنی جلدی ہوسکے قابو پانے کی ضرورت ہے، پولیو کیخلاف جنگ میں متحد ہونے تک وبا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام تر وسائل استعمال کرکے بھی پولیو کا خاتمہ نہ ہوسکا، بڑی وجہ والدین کا انکار اور اکثر اوقات بچوں کا گھروں میں نہ ہونا ہے، تمام تر کوششوں کے باوجود منزل سے دور نظر آتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، میئر کراچی، ضلعی انتظامیہ، ٹاؤن کمیٹیوں کو خط لکھ دیا، منتخب نمائندوں کو پولیو مہم کو اونر شپ دینے کی ہدایت کردی۔