محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

Published On 22 May,2025 11:19 am

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا، یکم جون سے 31 جولائی تک سکول و کالجز بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کیلئے سکول کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگی۔

اس سے قبل حکومت پنجاب نے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، صوبے بھر کے تمام سکولز 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔