عمرکوٹ : تالاب میں نہاتے ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب گئے

Published On 25 May,2025 04:29 pm

عمرکوٹ:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں تالاب میں نہاتے تین بچے ڈوب گئے۔

واقعہ نواحی گاؤں ولہار میں پیش آیا، جہاں تالاب میں نہاتے کے دوران بچے ایک دوسرے کے ساتھ  کھیلتے ہوئے ڈوبنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے بچوں کی لاشوں کو تالاب سے نکالا، مرنے والے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، معصوموں کی لاشیں نکالنے کے بعد سول ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں۔