ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں، دادو، جیکب آباد میں پارا 48 تک جا پہنچا

Published On 20 May,2025 02:30 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔

شدید گرمی کے باعث دادو اور جیکب آباد میں پارا 48 تک جا پہنچا، لاڑکانہ، روہڑی، سبی میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، آئندہ دو روز تک گرمی کی شدید لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کر دی گئی۔

وسطی اور جنوبی پنجاب، جنوبی خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں سورج قہر ڈھائے گا، دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان پیدا ہوگیا۔