بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں سپر منی ٹرک کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے شرکت کی۔
حکومت سندھ نے چین کے تعاون سے منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن جلد کراچی میں قائم کرنے کا اعلان کیا، سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے جلد چارجنگ سٹیشنز قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کار کراچی میں پلانٹ لگانے پر رضامند ہیں، مختلف کاروباری گروپس و افراد کو فائدہ ہوگا، سپر منی ٹرک منصوبہ پاک چین صنعتی اشتراک کی شاندار مثال ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کیلئے ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے۔