پی ڈی ایم اے کا الرٹ نظر انداز، ملتان میں ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے

Published On 20 September,2025 06:12 pm

ملتان:(دنیا نیوز) سی ای او ہیلتھ نے پی ڈی ایم اے کے ڈینگی پھیلاؤ الرٹ کو نظرانداز کردیا، ملتان میں ڈینگی تیزی سے پھیلنے لگا۔

سرکاری ہسپتالوں میں دو ہفتوں میں 9 کنفرم کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ مشتبہ 300 سے زائد مریض ہسپتالوں سے رجوع کرچکے ہیں، جن میں20 سے زائد مریض اب بھی زِیر علاج ہیں، دوسری جانب پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی درجنوں مریض رپورٹ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے پی ڈی ایم اے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو پہلے ہی ڈینگی کے پھیلنے کے حوالے سے الرٹ جاری کر چکا ہے۔