کوئٹہ: مسلسل غیرحاضری پر18 ڈاکٹراور پیرا میڈیکل ملازمین برطرف

کوئٹہ: مسلسل غیرحاضری پر18 ڈاکٹراور پیرا میڈیکل ملازمین برطرف

محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف ہونے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کو متعدد نوٹسز اور مہلت دی گئی ، اس کے باوجود انہوں نے حاضری یقینی نہ بنائی، ڈاکٹروں کی برطرفی محکمہ جاتی قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی،جو مختلف اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں تعینات تھے۔

محکمہ صحت بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ برطرف ہونے والوں میں 6پیرا میڈیکل سٹاف ملازمین شامل ہیں جو مختلف اضلاع کے مراکز صحت سے تعلق رکھتے تھے۔