جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے فاسٹ باؤلر اوٹنیل بارٹمین انجری کے باعث پاکستان کے خلاف آخری ون ڈے سے باہر ہوگئے۔
جنوبی افریقی کرکٹ کے مطابق اوٹنیل بارٹمین کو دائیں ٹخنے میں انجری ہوئی تھی، وہ پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں شامل تھے۔
دوسرے ون ڈے کیلئے بارٹمین کو جنوبی افریقی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور اب وہ انجری کی وجہ سے سیریز کے آخری میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں، کاربن بوش کو اوٹنیل بارٹمین کی جگہ جنوبی افریقی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔