سہ ملکی سیریز: قومی ٹیم 4 فروری سے تیاریوں کا آغاز کرے گی

Published On 29 January,2025 11:09 am

لاہور: (دنیا نیوز) سہ ملکی سیریز کیلئے پاکستان ون ڈے ٹیم 4 فروری سے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ون ڈے سکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے، پاکستان ٹیم چار فروری کو دوپہر 12:30 سے 3:30 تک ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی، نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 فروری کی صبح لاہور پہنچے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 6 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی جبکہ دونوں ٹیمیں 8 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 7 فروری کی صبح لاہور پہنچے گی اور 8 فروری کو 12:30 سے 3:30 تک ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی، نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں 9 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی جبکہ پاکستانی ٹیم 9 فروری کو کراچی روانہ ہو گی۔

سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ 10 فروری کو ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا، ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں میچ کے بعد کراچی روانہ ہوں گی، پاکستان 10 اور 11 جبکہ ساؤتھ افریقہ 11 فروری کو کراچی بینک سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں 12 فروری کو سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرنے والی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے وینیو پر روانہ ہو جائے گی، سہ ملکی سیریز کے فائنل میں کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں 14 فروری کو کراچی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔