سہ ملکی سیریز: فائنل میں جگہ بنانے کی جنگ، شاہین اور پروٹیز آج ٹکرائیں گے

Published On 12 February,2025 08:47 am

کراچی: (دنیا نیوز) چوکوں، چھکوں کا طوفان لاہور سے کراچی منتقل ہو گیا، سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا اہم ترین مقابلہ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا، فاتح سائیڈ فائنل میں جگہ بنا کر جمعے کو ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔

گرین شرٹس ابتدائی مقابلے میں کیویز سے بدترین شکست کا ازالہ کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے، پروٹیز کو ان کے گھر پر ہرانے کی وجہ سے حوصلے بلند ہوں گے۔

محمد حسنین انجرڈ حارث رؤف کی جگہ سنبھالیں گے، سعود شکیل کو شامل کرنے کیلئے کامران غلام کو ڈراپ کر دیا گیا، فخرزمان ایک بار پھر مرکز نگاہ ہوں گے، بابر اعظم اور محمد رضوان سے بھی میچ وننگ کارکردگی کی توقعات وابستہ کر لی گئی ہیں۔

پچ بیٹنگ کیلئے سازگار لگتی ہے، ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹرز کو آزمانے کا فیصلہ کرے گی، جنوبی افریقی سکواڈ کو بھی اہم کرکٹرز جوائن کرنے لگے ہیں، میچ میں بیٹر ہینرچ کلاسن اور پیسرز کاربن بوش، کوینا مپھاکا بھی حصہ لے سکتے ہیں۔