ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں رات 8 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
یاد رہے کہ ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 میچ کھیلے اور چاروں میں کامیابی حاصل کر کے ٹیبل پوائنٹس پر سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز نے 4 میچز کھیل کر ایک میں فتح سمیٹی اور تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر ملتان سلطانز کے دو پوائنٹس ہیں۔
دوسری جانب ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کھلاڑی یاسر خان کا کہنا ہے کہ کافی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں، موقع کا انتظار کر رہا تھا، ہمارے کپتان ہر کھلاڑی کو مثبت طور پر سمجھاتے ہیں۔
یاسر خان نے کہا کہ بیٹنگ میں بھی ہر گیند پر رضوان نے کافی مدد کی اور سمجھایا، شاہین شاہ آفریدی کی گیند اندر آتی ہے اس لئے پلاننگ کر کے آیا تھا کہ اچھا پرفارم کروں گا۔