پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے زمبابوے میں مسونگو سپورٹس کلب میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، بارش کے باعث پاکستان انڈر 19 کا ٹریننگ سیشن مختصر رہا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کل مسونگو سپورٹس کلب میں پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 15 جنوری سے ہو گا، پاکستان انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 16 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔