ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گلشن راوی میں جعلی سی این جی سٹیشن سیل کر دیا، سی این جی سٹیشن گھر کے اندر غیرقانونی طور پر قائم کیا گیا تھا۔
لاہور: (دنیا نیوز) سرکار کی ناک کے عین نیچے سرکاری افسر نے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔ کھلے عام موت کا کاروبار کرتا رہا اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ غیرقانونی سی این جی سٹیشن شہر کے گنجان آباد علاقے میں بنایا گیا تھا جہاں سکول کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد رہائش پذیر ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گھر میں کمپریسر لگا کر سوئی گیس کی ڈائریکٹ لائن سے گیس چوری کی جا رہی تھی۔
ایف آئی اے حکام نے گھر اور مشینوں کو سیل کر کے موقع پر موجود افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ سی این جی سٹیشن بنانے والے مافیا کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔