جن نکالنے کے بہانے 30 سالہ فاطمہ پر سسرالیوں کا تشدد

جن نکالنے کے بہانے 30 سالہ فاطمہ پر سسرالیوں کا تشدد

لاہور میں سسرالیوں نے جن نکالنے کے بہانے 30 سال کی فاطمہ کو ڈنڈوں سے مار مار کر بھرکس نکال دیا۔ حالت بگڑی تو بے ہوشی کی حالت میں سروسز ہسپتال داخل کرا دیا۔ فاطمہ کے رشتے داروں کے مطابق فاطمہ کی ساس اور نندیں کبھی جن نکالنے کے بہانے تو کبھی چوری کے الزام میں فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ فاطمہ کی 10 سال قبل افتخار نامی شخص سے شادی ہوئی تھی جو بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپوٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔