ملتان سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار

ملتان سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کو بائی پاس روڈ ملتان سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں میں عبدالسلام، لیاقت، واجداللہ اور محمد احمد شامل ہیں، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشتگردوں کے قبضہ سے 5 دستی بم، آتشیں اسلحہ اور اہم نقشہ جات برآمد کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشتگردوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران ملتان میں اہم سیاسی قائدین کو ہدف بنانے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے، تاہم ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔