کشمور: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کے کچہ کے علاقے میں زمین کے تنازع پر دو قبائلوں کے درمیان تصادم کے باعث دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق یہ افسوسناک خبر کشمور کے کچہ میں زمین کے تنازع پر شر قبائل کے دو گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ کے باعث دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اس تصادم کے دوران تین افراد زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی کشمور سیّد اسد رضا شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے دو گروپس میں زمین کے تنازع پر تصادم ہوا ہے، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد ڈاکوؤں سلطو شر کے کزن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں لطیف شر اور مٹھل شر شامل ہیں، واقع گھوٹکی ضلع کے علاقے میں ہوا پر مگر ہسپتال کشمور کا قریب ہے۔