اسلام آباد: 12 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

Published On 23 September,2020 07:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ بری امام میں 12 سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی ہوئی ہے، بارہ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ مزدوری کے لیے گھر سے گئے ، بچی گھر پر اکیلی تھی، واپس آئے تو بچی کے جسم پر زخم اور وہ مردہ تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، بچی کی چھاتی. گردن اور بازووں پر نشانات ہیں۔
 

Advertisement