ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ میں بیٹے نے ماں، بیوی، بہن اور بھابھی کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق شاہ کوٹ کی بسم اللہ گلشن کالونی میں ایک گھر ہی کی 4 خواتین کو قتل کیا گیا، شبہ ہے کہ بیٹے نے ماں بیوی، بہن اور بھابھی کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہے جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شاہ کوٹ کے علاقے میں 4 خواتین کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی جلد گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم کسی رعایت کے مسحق نہیں- خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کو قانون کی گرفت میں لایا جائے- قتل ہونے والی خواتین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔