کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کر کے 4 معروف ٹک ٹاکر کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق انکل سریا ہسپتال کے قریب خاتون سمیت چار قتل ہوئے، مقتول عامر ریحان، صدام اور مسکان آپس میں دوست تھے، مقتولہ مسکان طلاق یافتہ اور ایک بچے کی ماں تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں مقتولین ٹک ٹاکر تھے، مقتولہ مسکان اور مقتول عامر کا رحمان نامی لڑکے سے کچھ ماہ قبل جھگڑا ہوا تھا، رحمان بھی لانڈھی کا رہائشی ہے اور ٹک ٹاکر ہے، جھگڑے کے دوران رحمان نے مقتول عامر پر ہوائی فائرنگ بھی کی تھی، واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری طرف گارڈن میں انکل سریا کے قریب کار پر فائرنگ کے واقعے کے بعد نوجوان صدام اور ریحان کا کرمنل ریکارڈر بھی سامنے آگیا۔ مقتول ریحان عرف انعام شاہ پر اقدام قتل اور جوئے کے مقدمات درج ہیں۔ 2019میں اتحاد ٹاون تھانے میں سرکار مدعیت میں جوے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ 2019 میں بھی مقتول ریحان پر اقدام قتل کا مقدمہ اتحاد ٹاون میں درج ہوا۔