لگژری گاڑیوں کے ڈیلرکا80کروڑ کا فراڈ ،بیرون ملک فرار

لگژری گاڑیوں کے ڈیلرکا80کروڑ کا فراڈ ،بیرون ملک فرار

 میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف گاڑی پورشے کے ڈیلر ابوزر بخاری نے متعدد افراد سے 80کروڑروپے سے زائد رقم لی اور بیرون ملک فرار ہوگیا، متاثرہ افرادنے تھانہ غالب مارکیٹ، گلبرگ، سرور روڈ اورنصیر آباد میں مقدمات کرائے.

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے سے معاونت کی درخواست کردی ہے، نام انٹرپول کی لسٹ میں شامل کرنے کیلئے دستاویزات تیارکی جارہی ہیں، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلاکہ ملزم پہلے دبئی، پھر لندن گیا۔