کراچی: ملزم گاڑی سے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لوٹ فرار

Published On 28 April,2021 04:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس زمزمہ کے قریب ملزم گاڑی سے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لوٹ فرار ہوگیا۔

کراچی میں گاڑیوں سے سامان چوری کرنے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔۔ڈیفنس زمزمہ کمرشل کے قریب ملزم نے گاڑی سے لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان چوری کیا۔

دنیا نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے چند منٹوں میں واردات مکمل کی اور فرار ہوا۔۔فوٹیج میں ملزم کو واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ واردات کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرلیاگیا۔
 

Advertisement