ساہیوال: (دنیا نیوز) ساہیوال میں محکمہ صحت کے ملازم کا غنڈوں کے ہمراہ نہتی عورتوں پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے تھانہ نور شاہ کے نواحی گاؤں 53 جی ڈی میں محکمہ صحت کے ملازم عامر اور اس کے ساتھیوں نے خواتین پر ڈنڈوں سوٹوں کا بے دریغ استعمال کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان عورتوں پر سوٹوں کے وار کرتے رہے اور ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے۔
متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ ہمیں بازار میں رُسوا کیا گیا، محکمہ صحت کا ڈسپنسر عامر ہماری جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، مقامی لیگی ایم پی اے کے ایماء پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس مقدمہ درج کرنے سے ٹال مٹول کررہی ہے.. وزیراعلی پنجاب ہم پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لیں۔