پشاورمیں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، رائفل، میگزین اور سینکڑوں کارتوس برآمد

پشاورمیں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، رائفل، میگزین اور سینکڑوں کارتوس برآمد

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر تھانہ رحمان بابا کےعلاقے قمر دین گڑھی پل پر ناکہ بندی کی گئی جس کے دوران ایک مشکوک موٹرکار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 5 رائفل، 28 میگزین اورسینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔

کاروائی کے دوران دو ملزموں کو گرفتارکرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔