کراچی: عید سے قبل سٹریٹ کرائم کی وارداتو ں میں اضافہ ہونے لگا

کراچی: عید سے قبل سٹریٹ کرائم کی وارداتو ں میں اضافہ ہونے لگا

کراچی میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھنے لگیں، کورنگی نمبر 6 میں 3 مسلح ملزمان کی ہارڈویئر شاپ میں لوٹ مارکی واردات کی جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے تین ملزمان بنا خوف دکاندار پر آئے،ایک ملزم نے اسلحہ نکالا تو ساتھی نے گاہکوں سے لوٹ مار شروع کردی۔

ملزم نے دکاندار سے اسلحہ کے زور پر کیش کا مطالبہ کیا، دکاندار نے کیش تھیلی میں ڈال کر ملزمان کے حوالے کردیا، ملزمان ایک منٹ تک لوٹ مار کرکے باآسانی فرار ہوگئے، واردات کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی، تاہم پولیس کی جانب سے اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔