گجرات پولیس کی کارروائی، نیب کی جعلی ٹیم گرفتار، اہم دستاویزات برآمد

گجرات پولیس کی کارروائی، نیب کی جعلی ٹیم گرفتار، اہم دستاویزات برآمد

واقعہ تھانہ کنجاہ کی حدود میں پیش آیا جہاں پر محمد افضل نامی شہری کے گھر میں جعلی نیب کی ٹیم کے تین افراد نے چھاپہ مارا۔ شہری نے شک گزرنے پر 15 پر کال کردی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے ملزمان خود کو نیب کے افسران ظاہر کرکے گھر داخل ہوئے اور شہری کو نیب اسلام آباد میں سنگین نوعیت کے کیس درج ہونے پر خوفزدہ کرکے ساتھ لے جانے کی کوشش کرنے لگے۔

پولیس حکام کے مطابق چاروں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انھیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔