اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ،ایک شہری جاں بحق،پولیس کو چکمہ دے کرجنگل میں فرار

اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ،ایک شہری جاں بحق،پولیس کو چکمہ دے کرجنگل میں فرار

تفصیل کے مطابق راولپنڈی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے سامنے مکمل بے بس، چوری ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر گاڑی چوری کرنے کی کوشش کو شہریوں نے ناکام بنایا اور پولیس کو اطلاع پر ڈولفن فورس اور کار چوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس کے نتیجے میں ایک خاتون راہ گیر سمیت دو افراد زخمی ہوئے جبکہ ڈولفن فورس کو راولپنڈی پولیس کی مدد نہ ملنے سے ڈاکو باآسانی اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو گئے۔

وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوتے ہی ڈاکوؤں نے اپنے زیر استعمال گاڑی چھوڑ کر ایک اور گاڑی چھین لی لیکن اسلام آباد پولیس بھی انھیں پکڑنے میں ناکام رہی، ڈاکو ای سیون کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈاکو کے جنگل میں فرار ہونے کے بعد پولیس افسران آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو دونوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ اسلام آباد میں دو پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے میں بھی ملوث ہیں۔