کراچی: صفورہ چورنگی میں ڈاکو نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی، شہری جاں بحق

کراچی: صفورہ چورنگی میں ڈاکو نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی، شہری جاں بحق

پولیس کے مطابق 35 سالہ شہباز اپنی اہلیہ کے ساتھ کار میں صفورہ چورنگی پر پہنچا توموٹر سائیکل سوار مسلح ملزم نے کار کو روک میاں بیوی سے موبائل فون، 3 سونے کی انگوٹھیاں چھینیں۔

ملزم فرار ہوا تو مقتول شہباز نے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈکیت نے فائرنگ کر دی، مقتول شہباز 3 گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا، شہباز کریم آباد کا رہائشی اور پراپرٹی کا کام کرتا تھا۔