کراچی: چار مینار چورنگی کے قریب ڈکیتی کا مقدمہ نیو ٹاون تھانے میں درج

کراچی: چار مینار چورنگی کے قریب ڈکیتی کا مقدمہ نیو ٹاون تھانے میں درج

کراچی کے چار مینار چورنگی کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹرسائیکل سوار نے کار سوار افراد سے مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے لوٹ لیے، پولیس کے مطابق کارسوار افراد بینک سے کیش لے کر نکلے تھے۔

واقعے کا مقدمہ نیو ٹاون تھانے میں درج کر لیا گیا، ملزمان کی واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، واقعہ میں دو مسلح ملزم ملوث تھے، ملزموں نے چہرے چھپائے ہوئے تھے۔