سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو نے فائرنگ کر کے ساتھی کو مار ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور چوک میں واقع بیکری پر ڈکیتی کی واردات ہوئی، ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی بیکری مالک سے ہاتھا پائی ہوئی، اس دوران ساتھی ڈاکو نے فائرنگ کرکے اپنے ہی ساتھی کو ہلاک کر دیا۔
فائرنگ سے ساتھی ڈاکو کے ہلاک ہوتے ہی دوسرا ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا، ڈکیتی کے دوران ڈاکو کے ہلاک ہونے کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ فوٹیج اور دوسرے ڈاکو کی شناحت کے باوجود پولیس فرار ہونیوالے ڈاکو کو پکڑنے میں ناکام ہوئی ہے۔