لاہور: سی آئی اے پولیس نے گوگی بٹ کو گرفتار کر لیا

لاہور: سی آئی اے پولیس نے گوگی بٹ کو گرفتار کر لیا

انسداددہشت گردی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے درخواست ضمانت ہر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے بے بنیاد اور سیاسی بنا پر مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے گرفتار کیا جبکہ کوئی شواہد موجود نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔

دوسری جانب خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو سی آئی اے نے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق گوگی بٹ ضمانت منظور ہونے پر آج ہی جیل سے رہا ہوئے تھے کہ پولیس نے حراست میں لے لیا۔ سی آئی اے اقبال ٹاون نے گوگی بٹ کو پہلے سے درج مقدمے میں حراست میں لیا۔ گوگی بٹ کو پولیس نے سی آئی اے اقبال ٹاون سینٹر منتقل کر دیا۔