کراچی: پٹیل پاڑہ سے ڈکیتی و رہزنی کی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: پٹیل پاڑہ سے ڈکیتی و رہزنی کی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

رینجرز اور پولیس نے پٹیل پاڑہ میں چھاپہ مار کر ملزم عقیل احمد عرف کسوڑا کو گرفتار کر لیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے قبضے سے چوری کی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پی ای سی ایچ ایس میں رواں اپریل میں کار سوار شخص سے موبائل فون چھینا تھا،اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی،فوٹیج میں ملزم کو ساتھیوں کے ساتھ شہری کو لوٹتے دیکھا گیا۔

ملزم عادی جرائم پیشہ اور کئی بار جیل جا چکا ہے، ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔