کراچی: پولیس پر حملوں سمیت منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

Published On 10 June,2021 12:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پولیس پر حملوں سمیت منشیات فروشی اور موٹرسائکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلئے۔

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لیے۔ تلاشی کے دوران پولیس نے آئس اور ایک کلو سے زائد چرس تحویل میں لے لی۔ گرفتار ملزمان کیخلاف پولیس پر فائرنگ، اقدام قتل سمیت منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

دوسری جانب انٹی ویکل لفٹنگ سیل نے کراچی میں موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین موٹرسائیکل لفٹرز گرفتارکر لئے، گرفتار ملزمان سے چھینی گئِی دو موٹر سائیکلیں اور متعدد پارٹس برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان میں افنان ولد سعید، معراج الدین ولد ضیاالدین اورفرحان ولد غلام نبی شامل ہیں۔ ملزمان عادی جرائم پیشہ اورموٹر سا ئیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
 

Advertisement