سرگودھا: ساتویں کلاس کے طالبعلم کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

سرگودھا: ساتویں کلاس کے طالبعلم کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ڈی ایس پی شاہپور غلام جعفر چھینہ کے مطابق گزشتہ ہفتے قصبہ بکھر بار سے ساتویں کلاس کے طالبعلم علی حیدر کو بےدردی سے قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے گاؤں کے ہی ابوبکر صدیق نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اغوا اور قتل کی واردات کا اعتراف کرلیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اس سے قبل اپنی ماں سمیت 3 افراد کو قتل کر چکا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری طرف مقتول طالبعلم کی والدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان افراد کیخلاف بھی کارروائی کی جائے جنہوں نے قتل کی واردات کے بعد ملزم کو تحفظ دیکر رکھا۔