بھیرہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقدمہ کا مدعی قتل

بھیرہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقدمہ کا مدعی قتل

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں مقتول شیرا اپنے بھائیوں کے مقدمہ قتل کی پیشی سے واپس آ رہا تھا نامعلوم افراد نے خان محمد والا کے قریب فائرنگ کر دی۔ جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

نواحی قصبہ اچراں کا مقتول شیرا 3 ماہ قبل قتل ہونے والے اپنے 2 بھائیوں کے مقدمہ قتل کا مدعی تھا، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال بھیرہ منتقل کر دی گئی۔