گوجرانوالہ میں چار سالہ بچے کی لاش ملنے کا معاملہ، ملزم گرفتار

گوجرانوالہ میں چار سالہ بچے کی لاش ملنے کا معاملہ، ملزم گرفتار

گوجرانوالہ تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ سے چار سالہ علی حسین کو لے جانے والے مبینہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہوئی تھی، پولیس کے مطابق بچے کو ساتھ لے جانے والا ملزم حمزہ ہے جو کہ مقتول بچے کا ماموں زاد ہے جسے سی سی ٹی وی کی مدد سے حراست میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی طور پر سامنے آیا ہے کہ تشدد کے نشانات جانوروں کے لاش کو نوچے جانے کے ہیں تاہم موت کی اصل وجوہات آج پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہو جائیں گی۔