کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں پر اسرار طور پر تین بچوں کی اموات کا کیس حل ہو گیا، بچوں کی ماں ہی قاتل نکلی، پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں کچھ عرصہ قبل گلستان جوہر میں تین بچوں کی پراسرار اموات ہوئی تھی، تینوں بہن بھائیوں کی عمر دس سال سے کم تھیں، ماں نے دعوی کیا تھا کہ گھر میں کیڑا مار دوا لگائی تھی جس سے بچوں کی اموات ہوئیں۔
پولیس حکام کے مطابق بچوں کا باپ لاہور سے آیا تو اس نے بھی ماں پر قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا، واقعے کا مقدمہ بچوں کے والد کی مدعیت میں شاہراہ فیصل تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ماں ہی بچوں کی قاتل ہے، ملزمہ نورین کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔