کراچی:ڈیفنس میں مسافر بس کے اندر فائرنگ، 2 خواتین زخمی

Published On 16 July,2021 01:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مسافر بس کے اندر فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہو گئیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مسافر بس کے اندر فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہوگئیں جن کی شناخت 30 سالہ کلثوم اور 50 سالہ زبیدہ کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایس پی ساوتھ زبیر نذیر شیخ کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈیفنس لائبریری کے قریب پیش آیا۔ گشت پر مامور پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو روکا تو وہ بھاگا اور ایک بس میں چڑھ گیا۔ گرفتاری سے بچنے کے لئے ملزم نے گولیاں چلا دیں۔

ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا ہے کہ بس کے اندر موجود خواتین کو گولیاں لگیں۔۔ ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی تھی۔
 

Advertisement