سی ایس ایس میں ناکامی پر لڑکی کی خود کشی

سی ایس ایس میں ناکامی پر لڑکی کی خود کشی

پولیس نے تحریر کو قبضے میں لے کر فرانزک کیلئے بھجوا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحریر دو روز پرانی ہے۔ لڑکی کی شناخت ندا کے نام سے ہوئی جو کہ ملتان کی رہائشی تھی۔ اس کے اہلخانہ نے پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ندا اکبر نے خود کشی سے پہلے گھر والوں کے نام ایک نوٹ لکھا ہے جس میں اس نے لکھا کہ میں سی ایس ایس کے امتحان میں دو دفعہ ناکام ہو چکی ہوں۔ میں گھر والوں کے لیے مزید بوجھ نہیں بننا چاہتی، اس لیے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہی ہوں۔

دریں اثناء باٹا پور کے علاقے بی آر بی نہر سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ خاتون کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔

مقتولہ کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ لاش بوسیدہ ہونے کے سبب ناقابل شناخت ہے۔ خاتون کے چہرے پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔ سی سی پی او نے ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔