کراچی: رکشہ میں سوار خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، نوجوان گرفتار

کراچی: رکشہ میں سوار خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، نوجوان گرفتار

شاہراہ فیصل پولیس نے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا۔ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی شناخت حمزہ مغل کے نام سے ہوئی۔ حمزہ کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزم نے کچھ روز قبل رکشے میں سوار خاتون کو چھیڑا تھا۔ خاتون نے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔